اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وطن عزیز میں تیزی سے ہونے والی شہر کاری سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کیلئےدیہات میں منظم اور مربوط جدید سہولتوں کی فراہمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالہ جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ بات معروف تجزیہ کار ثانیہ انور نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں شہر کاری میں نمایاں اضافہ مختلف مسائل کا سبب بن رہا ہے اور اس سے مختلف مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ جن میں معاشی اور سماجی مسائل شامل ہیں۔پاکستان میں آبادی میں اضافہ کی وجہ سے دیہی آبادی کی شہروں کو منتقلی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 2017 میں 5 لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں کی تعداد 17 تھی جو 22 تک پہنچ چکی ہے۔
عالمی اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق 2026 میں دنیا کی تقریبا 58 فیصد آبادی شہروں میں مقیم ہے جبکہ 2050 تک ترقی پذیر ممالک کی 64 فیصد اور ترقی یافتہ ممالک کی 86 فیصد آبادی شہروں کا رخ کر چکی ہو گی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



