اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کے قتل جیسے سنگین مسئلہ پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے ہر سال 2 نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم کے استثناکے خاتمہ کا دن منایا جاتا ہے۔
صحافتی تنظیموں اور دیگر اداروں کی کوششوں کے نتیجہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18 دسمبر 2013 کو منظور کردہ قرارداد میں 2 نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم کے استثنا کے خاتمہ کا عالمی دن قرار دیا اور اس سلسلہ کی اولین تقریبات 2014 میں منعقد ہوئیں جس کے بعد ہر سال دنیا بھر میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کیلئے آزادانہ، محفوظ اور بہتر پیشہ وارانہ ماحول فراہم کرنے والے بہترین 10ممالک میں ناروے، ایسٹونیا، نیدرلینڈ، سویڈن، فن لینڈ، ڈنمارک، آئرلینڈ، پرتگال، سوئٹزرلینڈ اور چیکیا شامل ہیں۔
اس فہرست میں ناروے پہلے نمبر پر آتا ہے۔ واضح رہے کہ 2 نومبر کا دن ایک ایسے معاشرہ کی تعمیر کی اہمیے کو اجگر کرتا ہے کہ جہاں صحافی خبر دیتے ہوئے اپنی جان کے حوالہ سے خوف زدہ نہ ہو اور سچ سامنے لانے والا تنہا نہ رہے۔ یونیسکو کے مطابق 2006 تا 2025 کے دوران دنیا بھر میں 1800 سے زیادہ صحافی قتل ہوئے، صحافیوں کے قتل کے تقریباسات میں سے 6 کیسز عدالتی سطح پر حل نہ ہو سکے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



