پیر، 23 نومبر 2026
تازہ ترین
ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
قومی خبریں

چیئرمین سی ڈی اے کا بابر پارک کا دورہ، منصوبے پر جاری کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ؛ بابر پارک کو مقررہ مدت میں تکمیل کے عزم کا اعادہ

پلاسٹک فری اسلام آباد
پلاسٹک فری اسلام آباد

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)سہیل اشرف کی قیادت میں پاکستان اور ازبکستان کی حکومتوں کے اشتراک سے بابر پارک کو دونوں برادر ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور گہری دوستی کی علامت کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد کی فیصل ایونیو پر زیر تعمیر بابر پارک کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی اور سی ڈی اے کے دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو بابر پارک کے منصوبے پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ازبک ڈیزائنرز اور ماہرین کے تعاون، مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت پارک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ پارک کو اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک خوبصورت، پائیدار اور عالمی معیار کی تفریحی گاہ بنانے کے لیے ماحول دوست شجرکاری، جدید لینڈ اسکیپنگ اور اعلیٰ معیار کے ترقیاتی امور کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ بروقت تکمیل کے بعد بابر پارک اسلام آباد کے بہترین تفریحی مقامات میں شمار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پارک پاکستان اور ازبکستان کی دوستی، بھائی چارے اور مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کی ایک دیرپا علامت ثابت ہوگا۔منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لیے سی ڈی اے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کی مسلسل نگرانی کی جائے اور تعمیرات، لینڈ اسکیپنگ اور ماحولیاتی پائیداری کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے مزید کہا کہ بابر پارک نہ صرف اسلام آباد کے شہریوں کو ایک جدید اور خوبصورت تفریحی سہولت فراہم کرے گا بلکہ دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ اور دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)