اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع
قومی خبریں

پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو

پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم موجودہ مسائل جمہوری انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے مذاکرات کی تجویز دی، جس کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات سے اچھی توقعات ہیں اور امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری طریقہ کار کو ہی اہمیت دی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو بھی جمہوری طریقہ کار ہی اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ محفوظ جگہ ہے، جہاں ہر بات کی جا سکتی ہے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ مذاکرات کی میز پر تمام معاملات زیر غور لائے جائیں، جہاں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کر رہی ہیں،پارٹی پوزیشن پر بات کرنا ہر کسی کا حق ہے ،ہر کوئی اپنی پارٹی پوزیشن پر بات کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں کیا چل رہا ہے اس حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں کر سکتی۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم جو فیصلہ کرے گی، ہم وہی کریں گے، تمام ارکان سینئر اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اپنی پارٹی کا مؤقف پیش کر رہے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے بلاول بھٹو کے مؤقف کو تسلیم کیے جانے پر خوشی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ٹویٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی، ہر شخص اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)