ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم کا اے آئی ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری پر زور سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،کنٹریکٹر کو تقریباً 5 ارب روپے کا اضافی موبلائزیشن ایڈوانس جاری کرنے اور داسواسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالہ سے معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان اے سی سی جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم کا اے آئی ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری پر زور سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا ایشین گیمز: پاکستان سکواش مینز ٹیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،کنٹریکٹر کو تقریباً 5 ارب روپے کا اضافی موبلائزیشن ایڈوانس جاری کرنے اور داسواسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالہ سے معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان
قومی خبریں

سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے انعقاد سے متعلق سامنے آنے والی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے انعقاد میں شفافیت اور فیئر پلے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ عوامی نمائندوں کی جانب سے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ حکومت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور ایم ڈی کیٹ منعقد کرنے والی یونیورسٹی مل کر امتحان کے انعقاد سے متعلق شکایات کا جائزہ لیں گے۔امتحانی مراکز کے نتائج، حاصل کردہ نمبرز، فیصد اور پاس ریٹ کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔ مختلف امتحانی مراکز کے نتائج میں غیر معمولی طور پر زیادہ نمبرز یا نمایاں فرق کی بھی جانچ کی جائے گی۔وزارت صحت کے مطابق حاضری شیٹس، سیٹنگ پلان، امتحانی مراکز کا ریکارڈ اور نتائج کا ڈیٹا انکوائری کا حصہ ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگی، غیر مجاز معاونت، جعل سازی، سوالات کے افشاء اور انتظامی غفلت سے متعلق شکایات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کسی تکنیکی خرابی یا دیگر بے ضابطگی کے باعث امتحان متاثر ہونے کی صورت میں ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔وزارت صحت کے مطابق پی ایم ڈی سی امتحان کے انعقاد اور نتائج مرتب کرنے سے متعلق تمام متعلقہ ریکارڈ بھی فراہم کرے گا تاکہ شکایات کا شفاف اور جامع جائزہ لیا جا سکے۔وفاقی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ایم ڈی کیٹ 2026 سے متعلق انکوائری رپورٹ 15 روز کے اندر وزارت صحت کو پیش کی جائے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)