جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، حب اور لورالائی میں کارروائیاں، 8 فوڈ مراکز پر جرمانے پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کیلئے رینٹل سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری باقاعدہ معائنے، ادویات اور صحت مند طرز زندگی سے بلڈ پریشر کنٹرول کرکے دل کے دورے، فالج اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین امراض قلب فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ قصور بارڈر کے قریب بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی،نہتے شہریوں کو بغیر وارننگ نشانہ بنانا بارڈر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی ذرائع اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، حب اور لورالائی میں کارروائیاں، 8 فوڈ مراکز پر جرمانے پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کیلئے رینٹل سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری باقاعدہ معائنے، ادویات اور صحت مند طرز زندگی سے بلڈ پریشر کنٹرول کرکے دل کے دورے، فالج اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین امراض قلب فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ قصور بارڈر کے قریب بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی،نہتے شہریوں کو بغیر وارننگ نشانہ بنانا بارڈر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی ذرائع اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا
پنجاب

پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت بلتستان کا دورہ

وزارت زراعت پنجا ب جی بی دورہ
وزارت زراعت پنجا ب جی بی دورہ

گلگت/اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں گلگت بلتستان کو خود کفیل بنانے کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت کی جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور تجربات سے استفادہ کرنے کے فیصلے کی روشنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کی گئی سفارش پر پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ احمد عزیز تارڑ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز رانا سلیم افضل، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر عبدالرحمن اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ نوید عصمت کاہلوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پنجاب کے وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے خصوصی ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں متعارف کرائی جانے والی خصوصی اصلاحات اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہماری درخواست پر اپنے متعلقہ صوبائی وزیر اور ماہرین پر مشتمل ٹیم کو گلگت بلتستان بھیجا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان ان شعبوں میں خود کفیل بنانے، مقامی کسانوں اور زمینداروں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پنجاب کو زرعی شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے اور جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور نئے تجربات کے باعث زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی ان شعبوں کے فروغ کیلئے پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور کامیاب تجربات سے استفادہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مخصوص جغرافیہ اور موسمی حالات زراعت، پھلوں کی پیداوار، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں کےلئے انتہائی موزوں ہیں۔ لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے کر گلگت بلتستان سے لائیو سٹاک اور ٹرائوٹ فش کو بین الاقوامی مارکیٹ اور ہمسایہ ممالک کو برآمد کرنے کے امکانات پیدا کئے جا سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ دونوں صوبوں کے مابین زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ٹیکنیکل گروپس تشکیل دئیے جائیں

جو باہمی تعاون کی دستاویز (ایم او یو) کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات مرتب کریں تاکہ پنجاب میں ہونے والے جدید تجربات، تحقیق اور ٹیکنالوجی سے گلگت بلتستان میں بھی بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حاجی محمد انور، سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک عثمان احمد، سیکرٹری خوراک محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ آفیسران بھی شریک تھے۔اس موقع پر پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست موصول ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے اور اس مقصد کیلئے وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں متعدد خصوصی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ کراپ رپورٹنگ سروس، ایگری ماڈل مالز اور گلگت بلتستان میں لائیو سٹاک کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی دلانے کیلئے سرٹیفکیشن کے نظام سمیت مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت، گلگت بلتستان حکومت کو مکمل معاونت اور تعاون فراہم کرے گی۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زرعی شعبے کے فروغ کیلئے کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر پروگرام، ہائی ٹیک موبلائزیشن، بینک فنانسنگ، ایگری ماڈل مالز، ایگری کلچر انٹرن شپ پروگرام، ہائی ایفیشنسی ایریگیشن سسٹم اور منی ڈیمز کی تعمیر سمیت متعدد خصوصی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے میں سروس ڈیلیوری بیسڈ اقدامات کے تحت آپریشن تھیٹرز، ڈویژن کی سطح پر ایکسرے اور الٹراسائونڈ کی سہولیات، جدید لیبارٹریز، موبائل ویٹرنری فلیٹ، ماڈل ویٹرنری ہسپتال، چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ جیسے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فشریز کے شعبے میں بھی روایتی طریقہ کار کی جگہ جدید اور بین الاقوامی طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے جس سے پیداوار، معیار اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ملاقات میں گلگت بلتستان اور پنجاب کے متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی تعاون، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی، تحقیق، تربیت، سرٹیفکیشن اور زرعی و لائیو سٹاک مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کے حوالے سے مزید اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)