جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، حب اور لورالائی میں کارروائیاں، 8 فوڈ مراکز پر جرمانے پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کیلئے رینٹل سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری باقاعدہ معائنے، ادویات اور صحت مند طرز زندگی سے بلڈ پریشر کنٹرول کرکے دل کے دورے، فالج اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین امراض قلب فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ قصور بارڈر کے قریب بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی،نہتے شہریوں کو بغیر وارننگ نشانہ بنانا بارڈر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی ذرائع اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، حب اور لورالائی میں کارروائیاں، 8 فوڈ مراکز پر جرمانے پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کیلئے رینٹل سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری باقاعدہ معائنے، ادویات اور صحت مند طرز زندگی سے بلڈ پریشر کنٹرول کرکے دل کے دورے، فالج اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین امراض قلب فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ قصور بارڈر کے قریب بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی،نہتے شہریوں کو بغیر وارننگ نشانہ بنانا بارڈر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی ذرائع اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا
پنجاب

پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر کی ستمبر کارکردگی ، 1528 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، 13 لاکھ روپے جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر کی ستمبر کارکردگی ، 1528 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، 13 لاکھ روپے جرمانہ

بھکر۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر احسان علی جمالی کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر کی جانب سے ضلع بھر میں خوراک کے معیار اور حفظانِ صحت کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ماہ ستمبر کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھکر بھر میں خوراک کے معیار اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 1528 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔اس سلسلہ میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر528 کاروباری مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 151 کاروباری مراکز کو مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

فوڈ سیفٹی کی جانچ کے لیے 34 فوڈ سیمپلز حاصل کیے گئے جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر ایک مقدمہ (FIR) بھی درج کروایا گیا۔ غیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت اور قوانین کی خلاف ورزی پر 5 فوڈ بزنسز کے خلاف ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈرزجاری کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر سیل کر دیا گیا۔ دودھ میں ملاوٹ اور غیر معیاری دودھ کی روک تھام کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران 470 دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا گیاجبکہ مجموعی طور پر 59,950 لیٹر دودھ چیک کیا گیا اور دودھ سے متعلق خلاف ورزیوں پر 38,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں خوراک کے معیار اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے فیلڈ چیکنگ مزید مؤثر بنائی جائے اور غیر معیاری و مضرِ صحت خوراک کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر کے مطابق خوراک کے معیار اور عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔\

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)