جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، حب اور لورالائی میں کارروائیاں، 8 فوڈ مراکز پر جرمانے پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کیلئے رینٹل سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری باقاعدہ معائنے، ادویات اور صحت مند طرز زندگی سے بلڈ پریشر کنٹرول کرکے دل کے دورے، فالج اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین امراض قلب فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ قصور بارڈر کے قریب بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی،نہتے شہریوں کو بغیر وارننگ نشانہ بنانا بارڈر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی ذرائع اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، حب اور لورالائی میں کارروائیاں، 8 فوڈ مراکز پر جرمانے پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کیلئے رینٹل سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری باقاعدہ معائنے، ادویات اور صحت مند طرز زندگی سے بلڈ پریشر کنٹرول کرکے دل کے دورے، فالج اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین امراض قلب فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ قصور بارڈر کے قریب بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی،نہتے شہریوں کو بغیر وارننگ نشانہ بنانا بارڈر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی ذرائع اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا
پنجاب

افغان شہریوں کو غیر قانونی برتھ سرٹیفکیٹس کے اجراء پر 3 یونین کونسل سیکرٹریز گرفتار

افغان شہریوں کو غیر قانونی برتھ سرٹیفکیٹس کے اجراء پر 3 یونین کونسل سیکرٹریز گرفتار

ملتان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ملتان زون نے افغان شہریوں کے غیر قانونی اندراج اور جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناخت حاصل کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف یونین کونسلز کے تین سیکرٹریز کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے ڈپٹی ڈائریکٹر احسن علی ہانی باجوہ کی زیرنگرانی کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ملک خورشید، محمد جعفر اور عبدالجبار کے نام سے ہوئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اے سی سی ملتان کے مقدمہ نمبر 15/2026 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے افغان شہریوں کو سی آر ایم ایس نادرا ڈیٹا بیس میں غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا اور انہیں برتھ سرٹیفکیٹس جاری کیے۔حکام کے مطابق مذکورہ برتھ سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر افغان شہریوں نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ معاملے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے سمیت مختلف پہلوؤں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)