جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس
خیبر پختونخواہ

محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کی ای کھلی کچہری

محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا
محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا

پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کی گڈگورنر روڈ میپ کی جاری پالیسی کے تحت ساتویں آن لائن ای کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات خیبر پختونخوا نثاراحمدکی زیرصدارت براہ راست ای کھلی کچہری میں محکمے کے جملہ افسران سمیت محکمے کے ذیلی اداروں ُPEDO،KPآئل اینڈ گیس کمپنی،الیکٹرک انسپکٹریٹ اورکے پی ٹرانسمیشن اینڈگرڈسسٹم کمپنی کے سربراہان اورپراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔ای کچہری میں صوبے کے مختلف اضلاع سے مجموعی طورپر 52شکایت کنندگان نے ٹیلی فون کالز اورفیس بک آفیشل پیج کے ذریعے براہ راست محکمہ توانائی وبرقیات اوراسکے تمام ذیلی اداروں سے جڑے توانائی منصوبوں سے متعلق درپیش مسائل پرکھل کر گفتگو کی اور حکام بالاکوآگاہ کیا ۔

اس موقع پرعوام الناس کی طرف سے صوبائی حکومت کے ای کھلی کچہری کے انعقادکوشفافیت اورمیرٹ کا ایک انقلابی اقدام قراردیاگیا۔سیکرٹری توانائی نے کھلی کچہری کے دوران بعض علاقوں میں جاری منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز کی تعمیر میں سست روی اورمعیاری تعمیرنہ ہونے کی عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرکووارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں ہم سب جوابدہ ہیں اوراس سلسلے میں کوتاہی برتنے پرسزاوجزاپرکارروائی ہوگی ۔منصوبوں کی مقررہ ٹائم لائن میں تکمیل اورعوام کوترقیات عمل کے بارے میں مطمئن کرناہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے امید کا اظہارکیا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام اوراداروں میں فاصلے کم ہونے کے ساتھ ساتھ مسائل میں کمی واقع ہورہی ہے۔انہوں نے محکمے کے تمام افسران کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ کھلی کچہری میں پیش کردہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انکا فوری حل کریں بصورت دیگر کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ادارے کی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)