بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول کمشنر کالونی کا دورہ کیا سیالکوٹ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تھڑے اور شیڈز ختم کر دئیے گئے ننکانہ صاحب، موڑ کھنڈا میں یوم اساتذہ کے حوالے سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر صحت کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور کارڈیالوجی کا دورہ، طبی و جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کا وطن واپسی پر استقبال سرسید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کیلئے اوریئنٹیشن سیشن کا انعقاد ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا فارن سروس اکیڈمی کا دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا پسرور میں ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول کمشنر کالونی کا دورہ کیا سیالکوٹ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تھڑے اور شیڈز ختم کر دئیے گئے ننکانہ صاحب، موڑ کھنڈا میں یوم اساتذہ کے حوالے سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر صحت کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور کارڈیالوجی کا دورہ، طبی و جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کا وطن واپسی پر استقبال سرسید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کیلئے اوریئنٹیشن سیشن کا انعقاد ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا فارن سروس اکیڈمی کا دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا پسرور میں ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
خیبر پختونخواہ

گورنر خیبر پختونخوا سے صدر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا سے صدر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ملاقات

پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صدر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیئرمین پاکستان بارڈرز ٹریڈ کونسل سید جواد حسین کاظمی کی قیادت میں ملاگوری ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن اور باڑہ اسٹیل اینڈ فرنس انڈسٹریز کے وفد نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔بدھ کو ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق وفد میں ملک شیرین خان آفریدی، ملک بسم اللہ خان آفریدی، ملک منان، ملک فضلِ مولا، روزی گل، محمد ہارون صابر، شکیل وحید اللہ خان، سینئر صحافی قاضی فضل اللہ، مرتضیٰ خان اور حاجی فریدون خان سمیت دیگر کاروباری شخصیات شامل تھیں ۔

اس موقع پر ملاگوری ماربل انڈسٹریز اور باڑہ اسٹیل و فرنس انڈسٹریز کو درپیش مشکلات اور مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کو واپڈا بجلی کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق مسائل، کمرشل بینکوں کے ذریعے صنعتوں کو آسان اقساط کی فراہمی، ملاگوری کو باقاعدہ ماربل انڈسٹریل زون ڈیکلیئر کرنے اور ضم شدہ اضلاع پر عائد ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف کاروباری برادری کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے مسائل اور تحفظات کو غور سے سنا اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرکے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)