بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول کمشنر کالونی کا دورہ کیا سیالکوٹ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تھڑے اور شیڈز ختم کر دئیے گئے ننکانہ صاحب، موڑ کھنڈا میں یوم اساتذہ کے حوالے سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر صحت کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور کارڈیالوجی کا دورہ، طبی و جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کا وطن واپسی پر استقبال سرسید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کیلئے اوریئنٹیشن سیشن کا انعقاد ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا فارن سروس اکیڈمی کا دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا پسرور میں ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول کمشنر کالونی کا دورہ کیا سیالکوٹ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تھڑے اور شیڈز ختم کر دئیے گئے ننکانہ صاحب، موڑ کھنڈا میں یوم اساتذہ کے حوالے سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر صحت کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور کارڈیالوجی کا دورہ، طبی و جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کا وطن واپسی پر استقبال سرسید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کیلئے اوریئنٹیشن سیشن کا انعقاد ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا فارن سروس اکیڈمی کا دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا پسرور میں ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
پنجاب

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا پسرور میں ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق

سیالکوٹ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے پسرور کے دورے کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونڈہ اور مریم نواز ہسپتال کلاسوالہ کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونڈہ کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر، ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی انتظامات کا معائنہ کیا جبکہ مریضوں سے براہ راست فیڈ بیک بھی لیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مریم نواز ہسپتال کلاسوالہ کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف کمروں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی چیک کئے اور انتظامیہ کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت بھی اس موقع پر ہمراہ تھیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)