منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی فتح 4کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد صوبائی وزیرتعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی اپنے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت مشترکہ آبی وسائل پر تعاون علاقائی امن، معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے،سندھ طاس معاہدے پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل احسن اقبال کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد محسن نقوی کی فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد خیابان سرسید گلاب پارک کی تزئین و آرائش مکمل، شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل وفاقی وزیرمواصلات کی "فتح فور” کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری، ناقص کارکردگی پر گلبرگ ایریا کا ٹائون منیجر نوکری سے فارغ ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایف بی آر کے دو انفورسمنٹ اہلکار شہید ، ایف بی آر کی جانب سے اظہار تعزیت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی فتح 4کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد صوبائی وزیرتعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی اپنے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت مشترکہ آبی وسائل پر تعاون علاقائی امن، معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے،سندھ طاس معاہدے پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل احسن اقبال کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد محسن نقوی کی فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد خیابان سرسید گلاب پارک کی تزئین و آرائش مکمل، شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل وفاقی وزیرمواصلات کی "فتح فور” کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری، ناقص کارکردگی پر گلبرگ ایریا کا ٹائون منیجر نوکری سے فارغ ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایف بی آر کے دو انفورسمنٹ اہلکار شہید ، ایف بی آر کی جانب سے اظہار تعزیت
پنجاب

ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 177واں اجلاس چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین سمیت محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ خزانہ کے نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کے آغاز پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمن چوہدری نے شرکاء کو ایجنڈے، انتظامی امور اور مختلف مالی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعینات ملازمین کی تین سالہ توسیع، فیملی پنشن سے متعلق امور اور ادارے میں نظم و ضبط برقرار رکھنے سمیت مختلف اہم معاملات پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ بورڈ آف گورنرز نے پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی۔

فیصلے کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے کیش ایوارڈز بالترتیب 10 ہزار، 15 ہزار اور 20 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ، ایک لاکھ 25 ہزار اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔اجلاس میں ادارے میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور سزا و جزا کے معاملات کو مؤثر انداز میں دیکھنے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے انتظامی امور میں بہتری، ملازمین کے جائز مسائل کے حل اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی محنت اور تعلیمی کارکردگی کو سراہنا اور انہیں مزید آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا بورڈ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)