جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت بلتستان کا دورہ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، دوسرا دور کل (ہفتہ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ فیصل آباد، انڈر 19 ویمن ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دیدی سموگ ایک شدید ماحولیاتی اور انسانی صحت کا مسئلہ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ وزیراعظم کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اجلاس، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، محمد شہباز شریف گندم کی بروقت کاشت بہتر پیداوار کی بنیاد ہے، کاشتکار 20 نومبر تک بجائی مکمل کریں، ڈاکٹر ساجد الرحمن پی سی ڈی ایم اے انتخابات، سلیم مکاتی چیئرمین، شاہد بشیر سینئر وائس چیئرمین، عامر بھٹی وائس چیئرمین منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مذاکرات ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارتی فوج کے جعلی مقابلے پر کئی سوالات اٹھتے ہیں، محمد آصف زندہ اور خیریت سے ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کس بے گناہ شخص کو ہلاک کیا؟ عطاء اللہ تارڑ صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، اسحاق ڈار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ، اس سے ملک کے مستقبل اور سیاسی درجہ حرارت میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت، سیکرٹری زراعت پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ڈی جی انفارمیشن ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت بلتستان کا دورہ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، دوسرا دور کل (ہفتہ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ فیصل آباد، انڈر 19 ویمن ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دیدی سموگ ایک شدید ماحولیاتی اور انسانی صحت کا مسئلہ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ وزیراعظم کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اجلاس، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، محمد شہباز شریف گندم کی بروقت کاشت بہتر پیداوار کی بنیاد ہے، کاشتکار 20 نومبر تک بجائی مکمل کریں، ڈاکٹر ساجد الرحمن پی سی ڈی ایم اے انتخابات، سلیم مکاتی چیئرمین، شاہد بشیر سینئر وائس چیئرمین، عامر بھٹی وائس چیئرمین منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مذاکرات ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارتی فوج کے جعلی مقابلے پر کئی سوالات اٹھتے ہیں، محمد آصف زندہ اور خیریت سے ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کس بے گناہ شخص کو ہلاک کیا؟ عطاء اللہ تارڑ صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، اسحاق ڈار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ، اس سے ملک کے مستقبل اور سیاسی درجہ حرارت میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
تجارتی خبریں

صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں ستمبرکے دوران 10.3 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرمیں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ 10.3فیصدریکارڈکیاگیاجو اگست میں 11.1 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 5.8 فیصد تھا۔ ماہانہ بنیاد پر ستمبر کے دوران عمومی مہنگائی میں 1.3 فیصداضافہ ہوا۔ ستمبر میں شہری علاقوں میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 10.1 فیصد رہا جو اگست میں 10.4 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 5.7 فیصد تھا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 10.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 12.2 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 5.9 فیصد تھی۔ستمبر میں قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد بڑھا جو اگست میں 9.5 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 4.5 فیصد تھا۔ اسی طرح ہول سیل پرائس انڈیکس میں ستمبر کے دوران 13.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 11.8 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 0.6 فیصد تھا۔

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی مہنگائی ستمبر میں 8.6 فیصد رہی جو اگست میں 8.8 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 7 فیصد تھی۔ دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی مہنگائی 8.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 8.5 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 7.8 فیصد تھی۔شہری علاقوں میں بنیادی افراط زر کی شرح ستمبر میں 9.4 فیصد رہی جو اگست میں 8.9 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 5.7 فیصد تھی، جبکہ دیہی علاقوں میں بنیادی مہنگائی بھی 9.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 9.1 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 6.5 فیصد تھی۔

ستمبر میں ٹماٹر کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 24.67 فیصد، چکن 8.14 فیصد، انڈے 5.92 فیصد، آلو 4.19 فیصد، دال مونگ 2.09 فیصد، تازہ سبزیاں 1.59 فیصد، لوبیا 1.11 فیصد، چینی 0.88 فیصد، تازہ پھل 0.32 فیصد اور شہد کی قیمت میں 0.03 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ٹرانسپورٹ سروسز کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اور درسی کتب کی قیمتوں میں 0.60 فیصدکی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس ستمبر میں پیاز کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 29.17 فیصد، گندم 3.66 فیصد، بیسن 2.74 فیصد، آٹا 2.28 فیصد، دال چنا 1.82 فیصد، گندم سے بنی مصنوعات 1.60 فیصد، دال مسور 1.56 فیصد، خشک میوہ جات 1.27 فیصد، سرسوں کا تیل 0.88 فیصد، گوشت 0.77 فیصد، بیکری مصنوعات 0.77 فیصد، تیار شدہ کھانے 0.74 فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں بجلی کی قیمتوں میں 15.28 فیصد، ایندھن 10.76 فیصد، موٹر فیول 5.37 فیصد، رہائشی خدمات 2.26 فیصد، ادویات 0.89 فیصد اور اونی کپڑوں کی قیمتوں میں 0.80 فیصد اضافہ ہوا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)