منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس
تازہ ترین

وزیراعظم سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان آئی ایل او کے ساتھ اپنی مثبت شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، نوجوانوں کے لیے باوقار اور کارآمد روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ اپنی مثبت شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کی بین الاقوامی سرٹیفکیشن اور پیشہ ورانہ تربیت کے سلسلے میں عالمی لیبر مارکیٹ کے معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جانب سے مزید سہولت معاون ثابت ہو گی۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور آئی ایل او کے درمیان مضبوط تعاون کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ اپنی مثبت شراکت داری بالخصوص ہنرمند افرادی قوت اور نوجوانوں کے لیے پیداواری روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم نے بالخصوص اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کی بین الاقوامی سرٹیفکیشن اور پیشہ ورانہ تربیت کے سلسلے میں عالمی لیبر مارکیٹ کے معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جانب سے مزید سہولت معاون ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کے تقاضوں کے مطابق حکومت قومی افرادی قوت کی فلاح و بہبود، تحفظ اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی، پیداواری استعداد اور ہماری لیبر مارکیٹ کی مسابقتی صلاحیت میں اضافے کے لیے حکومت نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کو ازسرنو فعال کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مزید مضبوط تعاون اور تعمیری روابط سمیڈا کے اقدامات کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے ملاقات پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے ساتھ مل کر ملک کی افرادی قوت کے تحفظ، پیشہ ورانہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کاوشیں آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے آئی ایل او اور وفاقی وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی کے درمیان مثبت رابطہ کاری کو بھی سراہا۔ گلبرٹ ایف ہونگبو نے پاکستان میں حکومت، آجرین اور ملازمین کے ساتھ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مسلسل تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے افرادی قوت کی ہمہ گیر ترقی اور صنعتی پیش رفت کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ سینئر مشیر ہیتومی ناکاگومے اور پاکستان میں آئی ایل او کے کنٹری آفس کے ڈائریکٹر گیر تھامس ٹونسل بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، قائم مقام سیکرٹری خارجہ نبیل منیر، ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیز، آئی ایل او کی گورننگ باڈی کے ڈپٹی ممبر(ورکرز)محمد سعد اور اعلیٰ حکومتی حکام ملاقات میں شریک تھے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)