اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم محض عوامی رائے جاننے کا ایک ذریعہ ہےجس کے ذریعے کسی مخصوص معاملے پر لوگوں کا نقطۂ نظر معلوم کیا جا سکتا ہے۔اتوار کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام قومی اہمیت کا معاملہ ہے کیونکہ اس کا تعلق پورے ملک سے ہے، اس لیے اس معاملے میں عوام کو شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ وسیع تر قومی مفاد اور آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہےلہٰذا اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سیاسی بحث اور اتفاق رائے کے بعد کیا جانا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے تعاون سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے مختلف امور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کےدیگرسیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا بھی ذکر کیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



