اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز نے خلائی اسٹیشن سے کامیابی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرلی، جس کے بعد تینوں خلاباز زمین پر واپسی کے سفر پر روانہ ہوگئے۔ شین ژو 23 خلائی جہاز 29 نومبر کو بیجنگ وقت کے مطابق رات 11 بج کر 42 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا۔
علیحدگی سے قبل خلابازوں نے تمام ضروری انتظامی اور سائنسی امور مکمل کیے۔اس دوران تجرباتی ڈیٹا کی منتقلی اور خلائی اسٹیشن کا انتظامی ریکارڈ بھی مکمل کیا گیا۔خلاباز ژانگ ژی یوان، لی جیا ینگ اور محمد ذیشان علی جلد زمین پر واپس پہنچیں گے۔ خلائی جہاز کا واپسی کیپسول زمینی کنٹرول کی ہدایات کے مطابق مناسب وقت پر زمین کی فضا میں داخل ہوگا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



