لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کی قیا دت صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو ہوگا۔دوسری جانب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گے۔ون ڈے سکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔
قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔راولپنڈی میں ٹیم کے میڈیا منیجر شفقت شبیر جبکہ لاہور میں سید نذیر احمد ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ کرنل عثمان انواری سکیورٹی منیجر جبکہ ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر ہوں گے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



