پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی کی کارروائی، 32 مقامات کا معائنہ،383 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ کاٹی نے ایس ایم تنویر کوایف پی سی سی آئی کا صدارتی امیدوارنامزد کردیا نظرثانی درخواست میں فیصلے کی غلطی کی نشاندہی ضروری ہے، سپریم کورٹ کالج آف لاء یونیورسٹی آف سرگودھا کے 28 فارغ التحصیل طلباء پنجاب پبلک سروس کمیشن سے انسپکٹر لیگل منتخب مرتضیٰ سولنگی کی افغان طالبان پر پاکستان کو جمہوریت کا درس دینے پر کڑی تنقید ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی کی کارروائی، 32 مقامات کا معائنہ،383 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ کاٹی نے ایس ایم تنویر کوایف پی سی سی آئی کا صدارتی امیدوارنامزد کردیا نظرثانی درخواست میں فیصلے کی غلطی کی نشاندہی ضروری ہے، سپریم کورٹ کالج آف لاء یونیورسٹی آف سرگودھا کے 28 فارغ التحصیل طلباء پنجاب پبلک سروس کمیشن سے انسپکٹر لیگل منتخب مرتضیٰ سولنگی کی افغان طالبان پر پاکستان کو جمہوریت کا درس دینے پر کڑی تنقید
گلگت بلتستان

سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان رحمان شاہ
سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان رحمان شاہ

گلگت۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان رحمان شاہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،جس کا بنیادی مقصد خطے میں کام کرنے والے صحافیوں کے حقوق کا تحفظ، مروجہ قوانین کے تحت ان کی اجرتوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا اور صحافتی شعبے میں درپیش مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنا تھا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد ، گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران، نمائندے اور ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ​اجلاس میں غزر پریس کلب کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر غور و خوض کیا گیا اور اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ تمام اضلاع میں صحافیوں کی باقاعدہ تقرری کو کس طرح ممکن بنایا جائے تاکہ ان کے معاشی تحفظ اور اجرت کی یکساں ادائیگی کو قانونی دائرہ کار میں لایا جا سکے۔

​اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صحافتی تنظیموں کے ساتھ روابط اور تعاون کا دائرہ کار مزید وسیع کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کئےجائیں اور ان کی رجسٹریشن و تصدیق (ایکریڈیشن) کے عمل کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ سیکرٹری اطلاعات نے ہدایت کی کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار لانے اور ان کے مشاہداتی دائرے کو وسیع کرنے کے لیے معلوماتی اور مطالعاتی دوروں کے فوری انتظامات کیے جائیں تاکہ وہ جدید صحافتی تقاضوں سے آراستہ ہو کر خطے کی بہترین ترجمانی کر سکیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)