پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
تہذیب و ثقافت کے تحفظ میں میڈیا، بالخصوص فلم اور ٹی وی جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہم ہے،گورنر سندھ نہال ہاشمی گورنر بلوچستان کی زیر صدارت پاکستان ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس گوجرانوالہ،پنجاب کالجز گوجرانوالہ اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گجرانوالہ کے اشتراک سے ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد بلوچستان ہائیکورٹ ، ایم این اے عادل خان بازئی کی سرکاری پولیس سکیورٹی بحال کرنے کی درخواست خارج ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی کی کارروائی، 32 مقامات کا معائنہ،383 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ تہذیب و ثقافت کے تحفظ میں میڈیا، بالخصوص فلم اور ٹی وی جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہم ہے،گورنر سندھ نہال ہاشمی گورنر بلوچستان کی زیر صدارت پاکستان ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس گوجرانوالہ،پنجاب کالجز گوجرانوالہ اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گجرانوالہ کے اشتراک سے ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد بلوچستان ہائیکورٹ ، ایم این اے عادل خان بازئی کی سرکاری پولیس سکیورٹی بحال کرنے کی درخواست خارج ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی کی کارروائی، 32 مقامات کا معائنہ،383 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ
پنجاب

ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان

ستھرا پنجاب پروگرام
ستھرا پنجاب پروگرام

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے۔ترجمان کیمطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر شالیمار ٹاون میں زیرو ویسٹ آپریشن پر عملہ اور مشینری تعینات رہے۔1100 سے زائد ورکرز، 110 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے شالیمار ٹاون میں موجود 06 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیاجبکہ روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر سے ویسٹ اٹھانے کے لیے شالیمار ٹاؤن میں 190 لوڈر رکشے بھی تعینات ہیں۔

موثر صفائی اقدامات کے تحت شالیمار باغ کے اطراف اور اس سے ملحقہ راستوں پر مینوئل واشنگ اور پانی کے چھڑکاو پر عملہ مامور ہے۔نیلم سینما کمرشل مارکیٹ، کوٹلی پیر عبدالرحمن،جمیل پارک،علی پارک،بھوگیوال روڈ،شالیمار لنک روڈ، جانی پورہ،محمد علی شادی ہال کے اطراف بھی خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔چائنہ سکیم، چمڑہ منڈی، مصری شاہ،شاد باغ،سکھ نہر روڈ،گھوڑے شاہ،باغبان پورہ بازار،رام گڑھ بازار میں ویسٹ کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ پرٹیمیں تعینات ہیں۔مزید برآں فضل پورہ ویسٹ انکلیوژر، اور چائنہ سکیم عارضی کولیکشن پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔

سی ای او شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اربن یونین کونسلز کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے تمام 9 ٹاونز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دیہی یونین کونسلز میں ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے اوپن پلاٹس کی کلیئرنس بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)