پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
بلوچستان ہائیکورٹ ، ایم این اے عادل خان بازئی کی سرکاری پولیس سکیورٹی بحال کرنے کی درخواست خارج ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی کی کارروائی، 32 مقامات کا معائنہ،383 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ کاٹی نے ایس ایم تنویر کوایف پی سی سی آئی کا صدارتی امیدوارنامزد کردیا نظرثانی درخواست میں فیصلے کی غلطی کی نشاندہی ضروری ہے، سپریم کورٹ کالج آف لاء یونیورسٹی آف سرگودھا کے 28 فارغ التحصیل طلباء پنجاب پبلک سروس کمیشن سے انسپکٹر لیگل منتخب بلوچستان ہائیکورٹ ، ایم این اے عادل خان بازئی کی سرکاری پولیس سکیورٹی بحال کرنے کی درخواست خارج ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی کی کارروائی، 32 مقامات کا معائنہ،383 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ کاٹی نے ایس ایم تنویر کوایف پی سی سی آئی کا صدارتی امیدوارنامزد کردیا نظرثانی درخواست میں فیصلے کی غلطی کی نشاندہی ضروری ہے، سپریم کورٹ کالج آف لاء یونیورسٹی آف سرگودھا کے 28 فارغ التحصیل طلباء پنجاب پبلک سروس کمیشن سے انسپکٹر لیگل منتخب
کھیل کی خبریں

وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

وویمن ٹرائی نیشن سیریز
وویمن ٹرائی نیشن سیریز

فیصل آباد۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی،سنجنا کوندی کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ویمن ٹرائی نیشن سیریز میں آج اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمن انڈر 19 نے بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی۔بنگلہ دیش کی جانب سے سعدیہ اسلام نے 22 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نشیتا اختر نشی نے 35 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ اوچینا جانات ایمانتا 16 اور سعدیہ اختر 18 رنز بنا سکیں۔سری لنکا کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

اسینی تھلاگونے نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، چامودی ہیراتھ نے 20 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ دانودھیا سیوینی اور پرامودی میتھسارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی جیت میں وکٹ کیپر بیٹر سنجنا کاوندی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ویموکشا بالا سوریا نے 26 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے نشیتا اختر نشی نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، فرجانا یاسمین میدھا اور آفرین میم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سنجنا کوندی کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)