پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ملک میں سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی ، گورنر بلوچستان پاکستان میں ای ایس جی کا مستقبل صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ قابلِ پیمائش کارکردگی، شفاف اعداد و شمار اور عملی نتائج سے جڑا ہونا چاہئے، سینیٹر شیری رحمان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ کاروباری مسائل کی صرف نشاندہی کافی نہیں، حل تک مؤثر پیروی ضروری ہے، محمد زکریا اکبر ضیاء دینہ میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2100 لیٹر دودھ تلف سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اجلاس،صحافیوں کی رجسٹریشن و تصدیق کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت وویمن ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی جانب سے عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرگودھا چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر
بلوچستان

ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر ہرنائی میر ارشد حسین جمالی
ڈپٹی کمشنر ہرنائی میر ارشد حسین جمالی

نمائندہ۔ 05 اکتوبرہرنائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہرنائی میر ارشد حسین جمالی نے یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے اور قوموں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس میں ان کے اساتذہ کی تعلیم، تربیت، رہنمائی اور انتھک محنت کا بنیادی کردار ہے۔ میں خود بھی استاد رہ چکا ہوں، اس لیے اس مقدس پیشے کی ذمہ داریوں، مشکلات اور اہمیت سے بخوبی آگاہ ہوں۔میر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ استاد صرف کتابی علم منتقل نہیں کرتا بلکہ طلبہ کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت، شعور اجاگر کرنے اور مثبت سوچ پروان چڑھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ایک اچھا استاد اپنے شاگردوں کو علم کے ساتھ ساتھ زندگی میں آگے بڑھنے، مشکلات کا سامنا کرنے اور معاشرے کا ذمہ دار شہری بننے کا درس دیتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں اساتذہ کو عزت و احترام دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، کیونکہ آج کے ڈاکٹر، انجینئر، افسر، سیاستدان، صحافی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ تمام افراد کسی نہ کسی استاد کی محنت اور رہنمائی کا ہی ثمر ہیں۔انہوں نے یومِ اساتذہ کے موقع پر ملک بھر خصوصاً بلوچستان کے تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ استاد کی عظمت کو سلام ہے کیونکہ قوموں کی ترقی اور نئی نسل کے روشن مستقبل میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)