جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
پنجاب

سانگلہ ہل ،ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر اور پائیدار بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

سانگلہ ہل ،ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر اور پائیدار بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

سانگلہ ہل ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے ضلع ننکانہ صاحب میں عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی، شہروں کی خوبصورتی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور دیرینہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP)، بیوٹیفیکیشن، ماڈلپروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید نے سانگلہ ہل پریس کلب کے صدر ایم نواز تبسم کی زیرِ قیادت صحافیوں کے وفد، ساجد بٹ، ملک عابد اور میاں سیف الرحمن سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو کام کے معیار اور مقررہ مدت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر اور پائیدار بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و بحالی، سیوریج لائنوں کی بہتری، بارشی پانی کی نکاسی کے نظام، گلیوں کی پختگی، ٹف ٹائلز کی تنصیب، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، بازاروں اور اہم شاہراہوں کی تزئین و آرائش، پارکس کی بہتری اور شہری انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن سمیت متعدد کام جاری ہیں۔

پنجاب حکومت کے PDP میں بھی سیوریج، سٹرم واٹر ڈرینج، سٹریٹ پَیوِمنٹس اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی بہتری کو مرکزی حیثیت دی گئی ہےرعنا حمید نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی، نکاسی آب، تجاوزات کے خاتمے، شہری علاقوں کی خوبصورتی اور عوامی مقامات کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر آ سکے انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف شہروں اور قصبات میں عوامی ضرورت کے مطابق ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہریوں کو آمدورفت، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری حاصل ہوگی

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے عوامی شکایات کے ازالے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو بھی ضروری ہدایات جاری کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز میں آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں میں بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)