منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس جدید دورکےتقاضوں سے ہم آہنگ ادارہ جاتی نظام کےلیےتربیت، ٹیم ورک اور واضح سمت ناگزیر ہے، وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر تصور حیات چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جامع طرزِ حکمرانی، امن اور عالمی تعاون کے فروغ پر زور پاکستان کی برآمدی ترقی کیلئے مضبوط قومی برانڈنگ ناگزیر ہے، احسن اقبال وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا پاکستان کے پہلے ہائی ٹیک خودکار بیز ویکس فاؤنڈیشن شیٹ مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح آئی او سی نے اولمپک کے ممکنہ میزبانوں کے لیے ہینڈ بک جاری کردی مریم نواز شریف کاشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کو پانچ دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج تحسین اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی پذیرائی، پنجاب اور پاکستان کیلئے اعزاز ہے، لاہور چیمبر عالمی یوم حیوانات کے موقع پر لاڑکانہ میں خصوصی تقریب اور آگاہی ریلی کا انعقاد ایف آئی اے کی کارروائی،کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے،ترجمان جہلم،’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس جدید دورکےتقاضوں سے ہم آہنگ ادارہ جاتی نظام کےلیےتربیت، ٹیم ورک اور واضح سمت ناگزیر ہے، وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر تصور حیات چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جامع طرزِ حکمرانی، امن اور عالمی تعاون کے فروغ پر زور پاکستان کی برآمدی ترقی کیلئے مضبوط قومی برانڈنگ ناگزیر ہے، احسن اقبال وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا پاکستان کے پہلے ہائی ٹیک خودکار بیز ویکس فاؤنڈیشن شیٹ مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح آئی او سی نے اولمپک کے ممکنہ میزبانوں کے لیے ہینڈ بک جاری کردی مریم نواز شریف کاشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کو پانچ دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج تحسین اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی پذیرائی، پنجاب اور پاکستان کیلئے اعزاز ہے، لاہور چیمبر عالمی یوم حیوانات کے موقع پر لاڑکانہ میں خصوصی تقریب اور آگاہی ریلی کا انعقاد ایف آئی اے کی کارروائی،کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے،ترجمان جہلم،’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد
خیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا، گورنر خیبرپختونخوا

فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی

پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا، ان میں اتنی صلاحیت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جب دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آتا ہے یہ ملک دشمنی کرتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ان کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا میں بھی بھتہ دیتا ہوں، وزیراعلیٰ کاصوبے پر کنٹرول نہیں ۔ گورنر نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے لانگ مارچ کو اٹک سے آگے بڑھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

گورنر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے عذاب سے گزر رہا ہے، لیکن اس کے باوجود یہ لوگ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بجائے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی سکیورٹی کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات اور لانگ مارچ کے حوالے سے اکثر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر لانگ مارچ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے، خاص طور پر جنوب کے علاقے سے کوئی شخص اسلام آباد میں سازش کے تحت داخل ہونا چاہے، تو پی ٹی آئی کے پاس اسے روکنے کا کیا نظام موجود ہے؟گورنر نے کے پی حکومت پر دہشتگردی کے واقعات پر پراسرار خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب بھی وفاق ان سے عسکریت پسندی کے خلاف تعاون مانگتا ہے تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ فوج کو صوبے سے نکال دیا جائے اور افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔انہوں نے عمران خان پر ماضی میں عسکریت پسندوں کو خیبر پختونخوا میں بسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے انہیں طالبان خان کہا جاتا تھا۔

گورنر نے واضح کیا کہ گورنر راج ہمیشہ آخری حد اور آخری آپشن ہوتا ہے، سرجری ہمیشہ آخری حل ہوتی ہے، پہلے مریض کو ادویات پر رکھا جاتا ہے، کوئی بھی گورنر راج نہیں چاہتا، ہم چاہتے ہیں کہ معاملات معمول کے مطابق چلتے رہیں، اگر صدر و وزیراعظم فیصلہ کریں گے تو اس کا نفاذ کیا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)