بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول کمشنر کالونی کا دورہ کیا سیالکوٹ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تھڑے اور شیڈز ختم کر دئیے گئے ننکانہ صاحب، موڑ کھنڈا میں یوم اساتذہ کے حوالے سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر صحت کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور کارڈیالوجی کا دورہ، طبی و جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کا وطن واپسی پر استقبال سرسید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کیلئے اوریئنٹیشن سیشن کا انعقاد ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا فارن سروس اکیڈمی کا دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا پسرور میں ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول کمشنر کالونی کا دورہ کیا سیالکوٹ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تھڑے اور شیڈز ختم کر دئیے گئے ننکانہ صاحب، موڑ کھنڈا میں یوم اساتذہ کے حوالے سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر صحت کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور کارڈیالوجی کا دورہ، طبی و جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کا وطن واپسی پر استقبال سرسید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کیلئے اوریئنٹیشن سیشن کا انعقاد ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا فارن سروس اکیڈمی کا دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا پسرور میں ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
خیبر پختونخواہ

محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کی ای کھلی کچہری

محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کی ای کھلی کچہری

پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کی گڈگورنر روڈ میپ کی جاری پالیسی کے تحت ساتویں آن لائن ای کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔

سیکرٹری توانائی وبرقیات خیبر پختونخوا نثاراحمدکی زیرصدارت براہ راست ای کھلی کچہری میں محکمے کے جملہ افسران سمیت محکمے کے ذیلی اداروں ُPEDO،KPآئل اینڈ گیس کمپنی،الیکٹرک انسپکٹریٹ اورکے پی ٹرانسمیشن اینڈگرڈسسٹم کمپنی کے سربراہان اورپراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔ای کچہری میں صوبے کے مختلف اضلاع سے مجموعی طورپر 52شکایت کنندگان نے ٹیلی فون کالز اورفیس بک آفیشل پیج کے ذریعے براہ راست محکمہ توانائی وبرقیات اوراسکے تمام ذیلی اداروں سے جڑے توانائی منصوبوں سے متعلق درپیش مسائل پرکھل کر گفتگو کی اور حکام بالاکوآگاہ کیا ۔

اس موقع پرعوام الناس کی طرف سے صوبائی حکومت کے ای کھلی کچہری کے انعقادکوشفافیت اورمیرٹ کا ایک انقلابی اقدام قراردیاگیا۔سیکرٹری توانائی نے کھلی کچہری کے دوران بعض علاقوں میں جاری منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز کی تعمیر میں سست روی اورمعیاری تعمیرنہ ہونے کی عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرکووارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں ہم سب جوابدہ ہیں اوراس سلسلے میں کوتاہی برتنے پرسزاوجزاپرکارروائی ہوگی ۔

منصوبوں کی مقررہ ٹائم لائن میں تکمیل اورعوام کوترقیات عمل کے بارے میں مطمئن کرناہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے امید کا اظہارکیا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام اوراداروں میں فاصلے کم ہونے کے ساتھ ساتھ مسائل میں کمی واقع ہورہی ہے۔انہوں نے محکمے کے تمام افسران کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ کھلی کچہری میں پیش کردہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انکا فوری حل کریں بصورت دیگر کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ادارے کی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)