لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور ملک کی عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے ونگ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک نے حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات اور معاشی استحکام کی پالیسیوں کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں ملک کی عمومی سیاسی صورتحال اور حلقے کے عوامی و ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



