جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد
کھیل کی خبریں

پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کو3-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کو3-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان والی بال ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارت کو کوارٹر فائنل میں3-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے خلاف تینوں سیٹس میں عمدہ کھیل پیش کیا اور 25-19،25-23 اور25-18 سے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل قومی ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں قازقستان کو3-1 اور ازبکستان کو 3-0 سے شکست دی تھی،جبکہ جاپان کے ہاتھوں اسے0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان ایشین گیمز کے مردوں کے والی بال ایونٹ کی ٹاپ چار ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے۔قومی ٹیم اب سیمی فائنل میں ایران کے مدمقابل ہوگی،دونوں ٹیموں کے درمیان اہم مقابلہ جمعہ2 اکتوبر کو جاپانی وقت کے مطابق شام4 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر12 بجے اوکازاکی چو سوگو پارک جمنازیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان والی بال ٹیم سیمی فائنل میں ایران کو شکست دیکر گولڈ میڈل کے فائنل میں جگہ بنانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔پاکستان والی بال فیڈریشن نے بھارت کیخلاف شاندار کامیابی اور سیمی فائنل تک رسائی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں،کوچنگ اسٹاف،ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو مبارکباد دی ہے۔

فیڈریشن نے قومی ٹیم کی بھرپور حمایت کرنے والے پاکستانی شائقین اور کھیلوں کے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔قومی ٹیم ایشین گیمز کے آخری چار میں پہنچ چکی ہے اور اب ایران کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل میچ تک رسائی کی خواہاں ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)