جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد
کھیل کی خبریں

پاکستان نے ایشین گیمز میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر گولڈ میڈل میچ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے ایشین گیمز میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر گولڈ میڈل میچ کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے ایشین گیمز مینز کرکٹ مقابلے کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر گولڈ میڈل میچ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان کا فائنل میں مقابلہ ہفتہ کے روز بھارت سے ہوگا جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے بنگلہ دیش سری لنکا کے مابین میچ بھی ہفتہ کو ہوگا۔

بارش اور گیلی آٹ فیلڈ کے باعث میچ 13،13 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے،جواب میں پاکستان نے ہدف 11.3 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی کامیابی میں عبدالصمد نے جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صرف15 گیندوں پر ناقابل شکست 30 رنز بنائے،جس میں5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔حسن نواز22 گیندوں پر27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔دونوں نے پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں59 رنز جوڑ کر پاکستان کو 9 گیندیں قبل ہی فتح دلا دی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا۔

کپتان صاحبزادہ فرحان ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے،جبکہ معاز صداقت نے چھکے اور چوکے سے تیز آغاز کیا لیکن جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔صائم ایوب نے بھی مختصر اننگز میں دو چھکے لگائے۔عثمان خان کو رِشاد حسین نے آوٹ کیا،جس کے بعد عبدالصمد اور حسن نواز نے ذمہ داری سنبھالی اور میچ پاکستان کے حق میں ختم کر دیا۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں وکٹیں گنوائیں۔تنزید حسن، لٹن داس اور پرویز حسین ایمن بڑی اننگز نہ کھیل سکے، تاہم توحید ہردوئے نے42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو قابلِ دفاع مجموعے تک پہنچانے کی کوشش کی۔

ہردوئے نے مشکل مرحلے میں موسادک حسین کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے53 رنز کی شراکت قائم کی۔پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے رِشاد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے112 رنز کا ہدف 11.3 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ایشین گیمز کے گولڈ میڈل میچ میں جگہ بنا لی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)