جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد
کھیل کی خبریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کے قوانین میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کے قوانین میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دیں

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کے قوانین میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں، جن کا اطلاق یکم اکتوبر یا اس کے بعد شروع ہونے والی تمام بین الاقوامی سیریز پر ہوگا، جبکہ جاری سیریز سابقہ قوانین کے تحت کھیلی جائیں گی۔نئے قوانین کے تحت مردوں کی کرکٹ میں وقت ضائع کرنے والے بلے بازوں کیخلاف کارروائی سخت کردی گئی ہے۔مقررہ وقت میں گیند کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہ ہونے پر پہلی خلاف ورزی پر وارننگ،دوسری پر آخری وارننگ جبکہ تیسری اور اس کے بعد ہر خلاف ورزی پر فیلڈنگ ٹیم کو پانچ پنالٹی رنز دیئے جائیں گے۔ مسلسل خلاف ورزیوں کی صورت میں ضابطہ اخلاق کے تحت بھی کارروائی ہو سکے گی۔

خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال ہونے والی گیندوں کے سائز اور وزن کے لیے نئی حدود مقرر کی گئی ہیں،جس کے بعد مردوں،خواتین اور جونیئر کرکٹ کے لیے تین الگ الگ معیار ہوں گے۔اوور تھرو سے متعلق قانون میں بھی وضاحت کردی گئی ہے۔ اوور تھرو اسی وقت تصور ہوگا جب رنز روکنے یا رن آوٹ کرنے کے لیے گیند کو وکٹوں کی جانب پھینکنے کی کوشش کی جائے۔ گیند روکنے یا کسی دوسرے فیلڈر کو منتقل کرنے کی کوشش کو اوور تھرو نہیں سمجھا جائے گا۔نئے قوانین کے مطابق امپائر کو یہ فیصلہ کرنے میں زیادہ اختیار حاصل ہوگا کہ گیند کب مکمل طور پر رک چکی ہے۔

گیند کا لازمی طور پر بولر یا وکٹ کیپر کے ہاتھ میں ہونا ضروری نہیں ہوگا۔اسی طرح رن آوٹ یا اسٹمپنگ کے لیے فیلڈر کا گیند پر مکمل کنٹرول ہونا لازم ہوگا،صرف گیند کو ہاتھ سے چھونا کافی نہیں ہوگا۔ٹیسٹ کرکٹ میں باہمی رضامندی سے دن کے وقت پنک گیند استعمال کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ خراب روشنی کے باعث کھیل کے ضائع ہونے والے وقت کو کم کیا جاسکے۔اس فیصلے کا اعلان میچ شروع ہونے سے قبل کرنا ہوگا اور ایک بار فیصلہ ہونے کے بعد اسے تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔میچ شروع ہونے کے بعد سرخ گیند کو پنک گیند سے تبدیل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔دن کے آخری اوور میں وکٹ گرنے کے باوجود،اگر اوور مکمل نہ ہوا ہو اور موسم و حالات کھیل کے لیے سازگار ہوں تو کھیل ختم نہیں کیا جائے گا۔

باقی گیندیں اسی روز کرائی جائیں گی۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں وقفہ15 منٹ مقرر کیا گیا ہے،تاہم وقت ضائع ہونے کی صورت میں اسے کم کرکے کم از کم10 منٹ کیا جا سکے گا۔ڈرنکس بریک کے دوران ہیڈ کوچ یا ان کے نامزد نمائندے کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی،جبکہ لیگ سائیڈ وائیڈ سے متعلق آزمائشی قانون کو مستقل طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سارو گنگولی نے کہا کہ کھیل کے قوانین میں کی گئی تبدیلیاں جدید کرکٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائی گئی ہیں۔

ان کے مطابق نئے قوانین کا مقصد کھیل کی رفتار بہتر بنانا، فیلڈنگ سے متعلق امور میں وضاحت پیدا کرنا اور کھیل کی سالمیت و تسلسل برقرار رکھنا ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر ایونٹس اینڈ آپریشنز گورو سکسینا نے کہا کہ قوانین میں تبدیلیوں کے لیے تفصیلی اور مثبت مشاورت کی گئی، جبکہ تمام متعلقہ کمیٹیوں نے کھیل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)