جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس
کھیل کی خبریں

نیوزی لینڈ کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ

ویلنگٹن۔7اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی)نے نئے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ "این زیڈ 20” کے قیام کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تمام ماہرین کی آرائی اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شمولیت کی تجویز پر مبنی ڈیلائٹ رپورٹ کو منظر عام پر نہ لانے پر سابق کرکٹر رچرڈ ہیڈلی سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔ اس حوالے سے این زیڈ سی کی چیئرپرسن ڈیانا پوکیٹاپو لنڈن نے وضاحت کی کہ بورڈ نے کمیونٹی کرکٹ، ہائی پرفارمنس اور مداحوں کی دلچسپی سے متعلق متعدد رپورٹس اور تمام 6 اہم ایسوسی ایشنز کی رائے کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر 0-7 سے "این زیڈ 20” کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 6 ٹیموں پر مشتمل یہ نیا ایونٹ ابتدائی طور پر رواں سیزن میں شروع ہونا تھا، تاہم اب اسے فرینچائزز کی بہتر تیاری اور بین الاقوامی شیڈول کی سہولت کے پیش نظر 28 ۔ 2027 کے ہوم سیزن تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے رازداری کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیلوئٹ کی مکمل رپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ این زیڈ20 ملک میں ایک نسل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے بڑی تبدیلی ہوگی اور اس کا مقصد نچلی سطح سے اشرافیہ کی کرکٹ تک کھیل کے لیے پائیدار مستقبل یقینی بنانا ہے۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق 6 ٹیموں پر مشتمل این زیڈ20 لیگ رواں موسم گرما میں شروع ہونا تھی، تاہم ٹورنامنٹ کو 28 ۔ 2027 کے ہوم سیزن تک مؤخر کردیا گیا ہے تاکہ نجی ملکیت والی فرنچائز لیگ کے قیام کے لیے مزید وقت مل سکے اور بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈول کو بھی ایڈجسٹ کیا جاسکے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)