جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

پاکستان میں ٹیکسٹائل صنعت کا فروغ، چینی کمپنی کا بڑے صنعتی و برآمدی مرکز کے قیام کا اعلان

پاکستان میں ٹیکسٹائل صنعت کا فروغ، چینی کمپنی کا بڑے صنعتی و برآمدی مرکز کے قیام کا اعلان

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چینی کمپنی چیلنج فیشن نے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک بڑے ٹیکسٹائل و گارمنٹس صنعتی مرکز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ایس آ ئی ایف سی کے مطابق چیلنج فیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چن یان کے مطابق چینی کمپنی پاکستان میں 2014 سے سرمایہ کاری کر رہی ہے اور اس عرصے کے دوران پاکستان سے 300 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی اب پاکستان میں کپڑے اور ملبوسات کی تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک بڑی فیکٹری قائم کرنے جا رہی ہے، جس سے ملک میں ٹیکسٹائل کی پیداواری صلاحیت اور برآمدی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔چن یان کے مطابق منصوبے کے تحت 25 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کرنے جبکہ سالانہ 400 ملین ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں وسیع امکانات موجود ہیں اور کمپنی جدید صنعتی ٹیکنالوجی، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور برآمدی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)