بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی
قومی خبریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

وفاقی وزیرِ خزانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈی آئی خان میں قریشی موڑ، بائی پاس روڈ پر ایف بی آر انفورسمنٹ اسکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔جاری بیان میں وفاقی وزیر نے دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے آرم گارڈ رحمت اللہ اور سپاہی سلیمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ایف بی آر کے پورے ادارے کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا باعث ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات اور ضروری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے انفورسمنٹ ڈیوٹی پر مامور ایف بی آر اہلکاروں کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اہلکار مشکل اور چیلنجنگ حالات میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)