جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی ایف بی آر افسران کو تاجر نمائندوں کے ساتھ مل کر آسان ٹیکس سکیم سے متعلق دکانداروں کو آگاہ کرنے کی ہدایت

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی ایف بی آر افسران کو تاجر نمائندوں کے ساتھ مل کر آسان ٹیکس سکیم سے متعلق دکانداروں کو آگاہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے ایف بی آر افسران کو تاجر نمائندوں کے ساتھ مل کر بازاروں اور ایک ایک دکان کی میپنگ کرنے اور آسان ٹیکس سکیم سے متعلق دکانداروں کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات دکانداروں کے لئے آسان ٹیکس سکیم پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایف بی آرافسران تاجرنمائندوں کے ساتھ مل کر کل جمعہ سے ملک بھر میں بازاروں اور دکانوں کی میپنگ کا آغاز کریں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تاجروں کی نشاندہی اور شکایت پرٹیکس ریٹرن میں دیگر آمدن کے کالم سے متعلق تکنیکی مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دکانداروں کو ان کی مرضی کی سکیم دی گئی ہے اورٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کا اب کوئی جواز نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ دکانداروں کی مرضی اور مشاورت سے جرمانے رکھے گئے ، دکاندار ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع سے فائدہ اٹھائیں۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد دکاندار پہلے مہینے میں دس ہزار، دوسرے میں 25 اور تیسرے مہینے میں 50 ہزار جرمانہ ادا کرے گا۔

اجلاس میں آسان ٹیکس سکیم پر عمل درآمد اور اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں تاجر رہنمائوں اجمل بلوچ، کاشف چوہدری، حبیب فخرالدین بھی موجود تھے ۔ممبر سٹرٹیجک ٹرانسفارمیشن ڈاکٹر حامد عتیق، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز زبیر بلال اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ملک بھر کے چیف کمشنرز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)