جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

ممتاز مصورہ نصرت جی کے فن پاروں کی نمائش 13 اکتوبر سے نیشنل آرٹ گیلری اسلام آباد میں شروع ہوگی

ممتاز مصورہ نصرت جی کے فن پاروں کی نمائش 13 اکتوبر سے نیشنل آرٹ گیلری اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)کے زیر اہتمام ملک کی ممتاز تاثر نگار مصورہ نصرت جی کے منفرد فن پاروں کی نمائش ’’واٹ ریمینز ٹو بی سین‘‘ 13 اکتوبر سے نیشنل آرٹ گیلری اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

پی این سی اے حکام کے مطابق نمائش میں مصورہ کے چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط فنی سفر اور تخلیقی جہتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔نمائش میں نصرت جی کے فن کے مختلف پہلوؤں کو منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا جن میں ڈرائنگز اور پینٹنگز کے ساتھ روشنی، آواز اور متحرک بصری مناظر کے ذریعے ایسا حسی تجربہ تخلیق کیا گیا ہے جو ناظرین کو یادداشت، ادراک اور منظر کے ظاہری و پوشیدہ پہلوؤں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

نصرت جی پاکستان کے بصری فنون میں اپنے منفرد پیلیٹ نائف انداز اور گھوڑوں کی دلکش مصوری کے حوالے سے نمایاں شناخت رکھتی ہیں۔ ان کا فن پاکستان کے ثقافتی ورثے، قدرتی مناظر، فنِ تعمیر، روایات اور معاشرتی رنگوں سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔مصورہ اب تک 25 سے زائد انفرادی نمائشیں پیش کر چکی ہیں جبکہ برطانیہ، کینیڈا، امریکا، متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر ممالک میں بھی ان کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے جا چکے ہیں، ان کی طویل فنی وابستگی اور بین الاقوامی سطح پر شرکت نے پاکستان کے بصری فنون کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔’’واٹ ریمینز ٹو بی سین‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی نمائش کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گیلری ون میں ایک منفرد بصری و حسی تجربہ پیش کیا جائے گا جبکہ گیلری ٹو میں نصرت جی کی ڈرائنگز اور پینٹنگز نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔نمائش کی افتتاحی تقریب 13 اکتوبر کو سہ پہر 3:30 بجے نیشنل آرٹ گیلری پی این سی اے اسلام آباد میں ہوگی ، نمائش 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔پی این سی اے نے فنونِ لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والے افراد، طلبہ، فنکاروں اور میڈیا نمائندگان کو نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)