جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں عوامی اتحاد فورم کے زیرِ اہتمام امن ریلی، شرکا کا پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی

آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں عوامی اتحاد فورم کے زیرِ اہتمام امن ریلی، شرکا کا پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی

پلندری (سدھنوتی)۔1اکتوبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں قومی یکجہتی، ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے عوامی اتحاد فورم کے زیرِ اہتمام امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کوٹلی چوک سے شروع ہوئی جو کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سیاسی، سماجی، دینی جماعتوں، تاجر برادری، وکلا اور سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتبِ فکر کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے قومی اتحاد کا بھرپور ثبوت دیا۔ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور فضا پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام ریاست میں بدامنی، انتشار اور ریاستی اداروں کے خلاف کام کرنے والے کسی بھی شرپسند جتھے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے امن کے تحفظ اور خطے کی تعمیر و ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، کشمیری شہدا کے درجات کی بلندی اور خطے کے دیرپا استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)