جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
بین الاقوامی خبریں

سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی

سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی

اوٹاوا ۔1اکتوبر (اے پی پی):کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، جبکہ کینیڈا اپنی سرزمین پر اس نوعیت کے جرائم دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کینیڈین وزیراعظم نے کہاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سکیورٹی تعاون لازمی ہے تاہم وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ کینیڈا میں بھارت سے منسلک کوئی جرم دوبارہ نہیں ہوگا۔

مارک کارنے کی طرف سے پہلی مرتبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس سے قبل سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی ایجنٹوں نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا ہے۔ جسٹن ٹرڈو کے اس انکشاف کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اوردونوں ممالک نے سفارتی عملے کو بے دخل کر دیا تھا جبکہ کینیڈا نے بھارتی شہریوں کے لئے ویزوں کا اجرا روک دیاتھا۔ کینیڈین حکام کے مطابق نجر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران بھارتی حکومتی ایجنٹوں اور کینیڈا میں سرگرم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے درمیان روابط سامنے آئے ہیں۔

کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے بھی بھارت کی کینیڈا میں مذموم سرگرمیوں کے تناظر میں ٹرانس نیشنل ریپریشن کو اہم معاملہ قرار دیا ہے۔کینیڈین حکام نے اس معاملے کو بھارت کی سرحد پار جبر اور غیر ملکی مداخلت کی سرگرمیاں قراردیاہے، جبکہ امریکا میں نیویارک میں ایک سکھ امریکی شہری کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں بھی بھارتی حکومتی اہلکار کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں ۔

یادرہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو برٹش کولمبیا میں قتل کیا گیا تھا جبکہ مئی 2024میں کینیڈین پولیس نے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں 4افراد کو گرفتار کیا۔ اکتوبر 2024میں کینیڈا نے ہردیپ سنگھ قتل کیس کے حوالے سے 6بھارتی سفارتکاروں اور قونصلر حکام کو ملک سے نکال دیا تھا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)