اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 39 ملین ڈالر کے اضافے سے 26.77 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 25 ستمبر 2026ء کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 26.77 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا
جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 21.43 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.331 ارب ڈالر تھا ۔ 25 ستمبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 39 ملین ڈالر کے اضافے سے 21.439 ارب ڈالر ہوگئے ۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)


