جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
تجارتی خبریں

الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں 30ہزار سالانہ اضافہ سے پانچ سال میں پاکستان کی تیل کی درآمدات میں ایک ارب ڈالر تک کمی لائی جا سکتی ہے، پائیڈ

الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں 30ہزار سالانہ اضافہ سے پانچ سال میں پاکستان کی تیل کی درآمدات میں ایک ارب ڈالر تک کمی لائی جا سکتی ہے، پائیڈ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):زیادہ فاصلہ طے کرنے کی حامل الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں 30ہزار سالانہ کے اضافہ سے پانچ سال میں پاکستان کی تیل کی درآمدات میں ایک ارب ڈالر تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنا مکس (پائیڈ)کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیادہ فاصلہ طے کرنے کی حامل الیکٹرک گاڑیوں رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکلز (آر ای ای و یز) کے ٹائربراہ راست موٹر سے چلائے جاتے ہیں اور ان میں چار جنگ لئے ایک چھوٹا پٹرول انجن بھی موجود ہوتا ہے جو صرف گاڑی کی بیٹر ی کو چارج کرتا ہے ، الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد کو ایک لاکھ 50 ہزار تک بڑھا کر پاکستان کی تیل کی درآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی لائی جاسکتی ہے۔

مزید برآں اس سے 1.2ارب لیٹرپٹرول کی بچت کے ساتھ ساتھ پٹرول گاڑیوں کے مقابلہ میں کاربن کے اخراج میں بھی 2.7ملین ٹن کمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی قومی درآمدات میں تیل کی درآمدات کا حصہ 30 فیصد ہے، تاہم الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کے نتیجہ میں در آمدات میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ ادائیگیوں کے توازن کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

رپورٹ میں شعبہ کے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرای ای ویز روایتی ہائی برڈ گاڑیوں کے مقابلہ میں زیادہ فاصلہ تک سفر کر سکتی ہیں جن میں صرف الیکٹرک موٹر سے گاڑی کے پہیوں کو چلایا جاتا ہے جبکہ ان گاڑیوں میں ایک چھوٹا پٹرول انجن گاڑی چلانے کی بجائے اس کی بیٹری چارج کرتا ہے ۔

اس طرح یہ گاڑیاں روایتی الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں طویل فاصلہ طے کر سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق آرای ای ویز کے مختلف جدید ماڈلز 200 سو کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں اور ان کو گھر میں چارج کیا جا سکتا ہے جبکہ دوران سفر ضرورت کے مطابق انجن سے بھی بیٹری چارج کی جاسکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آرای ای ویزکے مختلف ماڈلز4 تا 5.5 ملین روپے جبکہ موٹر سائیکلز تین لاکھ روپے تک کی رینج میں دستیاب ہیں ۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنا مکس کے مطابق آرای ای ویز کی تعداد میں سالانہ 60 ہزار گاڑیوں کے اضافہ سے نہ صرف تیل کی درآمدات میں دوگناہ کمی بلکہ ما حولیاتی مسائل میں بھی خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)