اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے زیرِ اہتمام بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک خصوصی پپٹ شو(پتلی تماشہ) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کل جمعہ،2 اکتوبر کو دوپہر 3:00 بجے نیشنل پپٹ تھیٹر، لیاقت میموریل ہال، راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ترجمان پی این سی اے کے مطابق پپٹشو (پتلی تماشہ)کے دوران روایتی لوک رقص، دلچسپ کہانیاں اور مزاحیہ و تربیتی خاکے (سکیٹس) پیش کیے جائیں گے۔
پی این سی اے ہر طبقہ فکر کے افراد کے لئے ثقافتی اور تفریحی پروگرام پیش کرتا ہے۔پتلی تماشہ پی این سی اے کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس کا بنیادی مقصد پتلی تماشہ کے قدیم فن کے ذریعے بچوں کو بہترین اور معیاری تفریح کے ساتھ ساتھ ان میں علاقائی ثقافتی ورثے اور لوک داستانوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔اس پروگرام میں کھیل کھیل میں بچوں کی تربیت بھی کی جاتی ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



