پشاور۔ 02 نومبر (اے پی پی):تھانہ جمرود ضلع خیبر پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئےمجموعی طور پر 850 گرام آئس برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ترجمان ضلع خیبر پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمرود عدنان خان کی نگرانی میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 850 گرام آئس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پہلی کارروائی میں اختر منیر شہید چوکی کے انچارج اے ایس آئی افسر خان نے علاقہ خرکی آباد روڈ پر دورانِ ناکہ بندی ایک پیدل مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی، جس کے قبضے سے 800 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزم کی شناخت حبیب الرحمٰن کے نام سے ہوئی۔دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ انچارج نواب شاہ شہید چوکی افراسیاب خان نے دورانِ ناکہ بندی ایک پیدل مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی، جس کے قبضے سے 50 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالات منتقل کر دیا۔ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



