پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے اساتذہ قوم کے حقیقی معمار ہیں،ملکی ترقی کیلئے نوجوان نسل کو جدید تعلیم و تحقیق سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026 کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی وزیراعظم سے پولینڈ کے وزیر و کوآرڈینیٹر برائے خصوصی خدمات کی ملاقات، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شہباز شریف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 2288 پوائنٹس گر گیا ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کا نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2026 کے باضابطہ اجراء کے موقع پرتقریب سے خطاب آئیسکو نے (کل) منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ اساتذہ صرف نسلیں نہیں، قوموں کا مستقبل تعمیر کرتے ہیں، احسن اقبال پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا ہر شہری کو ایمرجنسی میں بروقت اور معیاری سروس کی فراہمی کا احساس تحفظ ملنا چاہئے،صوبائی وزیر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے اساتذہ قوم کے حقیقی معمار ہیں،ملکی ترقی کیلئے نوجوان نسل کو جدید تعلیم و تحقیق سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026 کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی وزیراعظم سے پولینڈ کے وزیر و کوآرڈینیٹر برائے خصوصی خدمات کی ملاقات، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شہباز شریف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 2288 پوائنٹس گر گیا ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کا نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2026 کے باضابطہ اجراء کے موقع پرتقریب سے خطاب آئیسکو نے (کل) منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ اساتذہ صرف نسلیں نہیں، قوموں کا مستقبل تعمیر کرتے ہیں، احسن اقبال پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا ہر شہری کو ایمرجنسی میں بروقت اور معیاری سروس کی فراہمی کا احساس تحفظ ملنا چاہئے،صوبائی وزیر
تجارتی خبریں

دیرپا امن پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط جبکہ دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں، سیف الرحمان

دیرپا امن پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط جبکہ دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں، سیف الرحمان

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ دیرپا امن کو ہمیشہ بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے اور پائیدار معاشی ترقی و خوشحالی کے حصول کے لیے امن ناگزیر ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے سکول آف کمیونیکیشنز اسٹڈیز کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیر اہتمام سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ اور اس کے معاون دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی برصغیر میں دوطرفہ کشیدگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی یہ معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا اور واضح کیا کہ پاکستان کے پانی کا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور ہوگا۔ سیف الرحمان نے کہا کہ دی ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت نے اگست میں واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ریسرچ کی ڈین اور سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کہا کہ پاکستان کو دریائے سندھ کے پانی سے متعلق اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر بھارت کے دوہرے معیار کی بھی نشاندہی کرنی چاہیے، کیونکہ ایک طرف بھارت عالمی اصولوں کی پاسداری کا دعوی کرتا ہے جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا یکطرفہ اقدام عالمی آبی نظم و نسق کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے خبردار کیا کہ اگر سندھ طاس معاہدے کا تنازع حل کیے بغیر جاری رہا اور بھارت نے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے یا اس میں مزید کمی کے لیے اقدامات کیے تو جنوبی ایشیا میں ایک نیا تنازع جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سنگین صورتحال سے بچنے کے لیے بھارت کے سنجیدہ حلقوں کو سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور دیگر تمام حل طلب مسائل کو مہذب اور مذاکراتی انداز میں حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)