اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سہیل آفریدی کی ایکس پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانا چاہتی ہے۔
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیانات مذاکرات کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کے حتمی مرحلے تک ایسی گفتگو سے گریز کرے جس سے مذاکرات کو نقصان پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی مخالفین اور ہماری قیادت کے خلاف گفتگو کسی وزیراعلیٰ کے منصب کے شایانِ شان نہیں، سہیل آفریدی کی گفتگو انتہائی غیر شائستہ اور قابلِ مذمت ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



