ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ ٹیکسٹائل صنعت پاکستان کی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، ہارون اختر خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور گندم سیزن کےلیے کسانوں کی تیاریاں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمدنجیب خان سے حریت کانفرنس کےوفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان کا پلندری کے پہلے دورے پر کہوٹہ میں شاندار استقبال پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، حکومت صنعتی مسابقت اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر خان وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ ٹیکسٹائل صنعت پاکستان کی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، ہارون اختر خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور گندم سیزن کےلیے کسانوں کی تیاریاں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمدنجیب خان سے حریت کانفرنس کےوفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان کا پلندری کے پہلے دورے پر کہوٹہ میں شاندار استقبال پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، حکومت صنعتی مسابقت اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر خان وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کھیل کی خبریں

20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026: پاکستان ہاکی ٹیم نے کوریا کو 3-5 سے ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026: پاکستان ہاکی ٹیم نے کوریا کو 3-5 سے ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):20ویں ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دے کر برانز میڈل (کانسی کا تمغہ) اپنے نام کر لیا ہے۔گِفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس برانز میڈل میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کے چوتھے منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کر کے پاکستان کو برتر دلا دی۔

اس کے بعد عبد الرحمان نے 30ویں منٹ (پینلٹی کارنر)، رانا وحید نے 52ویں اور 54ویں منٹ (پینلٹی کارنر) اور حنان شاہد نے 59ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ جنوبی کوریا کی جانب سے لی گانگسن (12واں منٹ)، کم یونگ بوک (18واں منٹ) اور ینگ جیہن (25واں منٹ – پینلٹی کارنر) نے گول اسکور کیے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس شاندار کامیابی پر قومی ہاکی ٹیم، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتی رہے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)