اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 869.32 پوائنٹ کمی سے ایک لاکھ 67 ہزار 787 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 312 میں کمی جبکہ 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مجموعی طور پر 172.99 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5.31 ارب روپے رہی۔کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے فرسٹ پنجاب مضاربہ کے 22.016 ملین، ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ کے 14.97 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 14.43 ملین حصص کا لین دین ہوا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)


