جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

وفاقی وزیر داخلہ کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پراعلیٰ چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد

Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi pays tribute to the martyred DSP Mureed Bugti

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پراعلیٰ چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم اور اپنے ہم منصب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن چینی قوم کی ثابت قدمی اور غیر معمولی جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین نے انسانی ترقی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں، اس کی معاشی، سماجی اور عسکری میدان میں غیر معمولی ترقی نہ صرف قابلِ رشک ہے بلکہ خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کا اہم ذریعہ بھی ہے۔انہوں نے پاک چین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر موسم کے بااعتماد شراکت دار ہیں اور ان کی باہمی دوستی وقت کے ہر کڑے امتحان پر پوری اتری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیاں، سمندر کی گہرائیاں اور قراقرم کی سنگلاخ راہیں اس لازوال رشتے کی گواہ ہیں، چین نے ہر بحران، علاقائی کشیدگی اور داخلی چیلنج میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ۔ وزیر داخلہ نے قومی دن کے پرمسرت موقع پر چینی قوم کی انتھک محنت، بے مثال جدت پسندی اور ولولہ انگیز عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)