جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
تجارتی خبریں

ایف بی آر کے فیس لیس آڈٹ اور اسیسمنٹ کے نئے قوانین نافذ

ایف بی آر

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ملک میں ٹیکس آڈٹ اور اسیسمنٹ کے طریقہ کار کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کے لئے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان ترامیم کے تحت ٹیکس قوانین میں "فیس لیس آڈٹ اور اسیسمنٹ” کا ایک نیا باب شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹیکس کے نظام سے انسانی مداخلت کا خاتمہ کرنا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے خودکار نظام کو چلانے کے لئے نیشنل فیس لیس سینٹر قائم کیا جائے گا جس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل کریں گے۔

اس سینٹر کو چار بنیادی حصوں یعنی آڈٹ ونگ، اسیسمنٹ ونگ، کوالٹی کنٹرول ونگ اور فیلڈ آپریشنز ونگ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نئے نظام کےتحت کیسز کی تقسیم کے لئے خاص کمپیوٹرائزڈ الگورتھم استعمال کیا جائے گا جس سے کیس سنبھالنے والے ٹیکس افسر یا یونٹ کی شناخت مکمل طور پر پوشیدہ رہے گی ، ٹیکس دہندگان کو تمام نوٹسز اور رپورٹس ایف بی آر کے سسٹم سے ڈیجیٹل شناختی نمبر کے ساتھ آن لائن جاری کی جائیں گی ،ٹیکس دہندگان اپنے تمام جوابات اور دستاویزات صرف اپنے مخصوص آئرس اکائونٹ کے ذریعے ہی الیکٹرانک طور پر جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

ٹیکس آڈٹ اور قانونی کارروائی کے دوران ضرورت پڑنے پر ٹیکس دہندگان کے بیانات اور سماعتیں آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کی جائیں گی ،شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایک ہی کیس کا آڈٹ، اسیسمنٹ اور کوالٹی کنٹرول الگ الگ افسران کے سپرد کیا جائے گا اور کوئی بھی افسر ایک کیس میں ایک سے زیادہ فرائض انجام نہیں دے سکے گا۔ نئی ترامیم کا مقصد ٹیکس آڈٹ میں صوابدیدی اختیارات کا خاتمہ اور ٹیکس گزاروں کے لئے نظام کو آسان بنانا ہے۔ یہ قوانین نوٹیفکیشن کے اجرا ء کے ساتھ ہی بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ مختلف مراحل میں نافذ العمل ہوں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)