اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) اسلام آباد کے شعبہ عربی کے پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود ڈار کو پہلے ’’جشنِ ترجمہ‘‘ میں ’’بہترین مترجم عربی 2026‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود ڈار نمل میں شعبہ عربی کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
انہیں یہ اعزاز عربی زبان و ادب، ترجمہ اور علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر طاہر محمود ڈار کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباددی گئی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



