جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے پر شکوک پیدا کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا ، ترجمان دفترخارجہ کی ہفتہ واربریفنگ

Foreign Office

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے پر شکوک پیدا کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان سفیر سجاد حیدر خان نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کے لیے پرعزم ہے اور اس کا موقف ہے کہ خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابل عمل ذرائع ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، زیر التواء امور کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔

انہوں نے ایران پر عائد پابندیوں کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کا ذمہ دار رکن ہے اور بین الاقوامی و ملکی قوانین کے مطابق تمام قابل اطلاق پابندیوں کے نظام کی پابندی جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی دیرینہ اور کثیرالجہتی سٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور واشنگٹن کے ساتھ اپنے دیرینہ سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی طریقہ کار اور قائم شدہ فریم ورک کی پابندی پر بھی زور دیتا ہے۔سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انہوں نے ثالثی عدالت کو ’’غیر قانونی طور پر تشکیل شدہ‘‘ قرار دینے کے بھارتی موقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے متفقہ اور واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ مغربی دریائوں پر پن بجلی کے منصوبوں کے ڈیزائن اور آپریشن سے متعلق بھارت کے لیے معاہدے کی ذمہ داریوں کی پاسداری ضروری ہے۔ترجمان نے کہا کہ عدالت نے رتلے پن بجلی منصوبے کے مخصوص حصوں کو کنکریٹ کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے یہ اقدام غیر جانبدار ماہر کے حتمی فیصلے کے 90 روز بعد تک برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے جس کا فیصلہ جولائی 2027ء کے آس پاس متوقع ہے جبکہ منصوبے کے حوالے سے رپورٹنگ سے متعلق اقدام بھی عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ثالثی عدالت سندھ طاس معاہدے کے تحت دی ہیگ میں مستقل عدالت برائے ثالثی میں قائم کی گئی اور اس سے قبل معاہدے کے مطابق اپنے دائرہ اختیار اور تشکیل کا تعین کر چکی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت یکطرفہ اعلانات کے ذریعے ثالثی عدالت کے فیصلوں سے خود کو بری الذمہ نہیں کر سکتا۔پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے تاہم ایسے تعلقات صرف اعتماد، باہمی مفاہمت اور ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام کی بنیاد پر قائم کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے خدشات اب ’’ریڈ لائن‘‘ بن چکے ہیں، بالخصوص اس لیے کہ دہشت گردانہ سرگرمیاں سرحدی علاقوں سے نکل کر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے اندرونی علاقوں تک پھیل چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم اسلام آباد افغانستان کی سرزمین سے حمایت اور سہولت کاری حاصل کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کی دراندازی اور سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کی توقع رکھتا ہے۔حالیہ سرحد پار کشیدگی کے حوالے سے سوالات کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ دونوں فریق مختلف ذرائع سے رابطے میں ہیں جبکہ آپریشنل تفصیلات پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ جاری کرے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم میں پاک بھارت روابط کے حوالے سے انہوں نے اسلام آباد میں حالیہ ایس سی او اجلاس میں بھارت کے نیشنل کوآرڈینیٹر کی شرکت کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو سال سے زائد عرصے میں کسی اعلیٰ سطح کے بھارتی عہدیدار کا پاکستان کا پہلا دورہ تھا اور بھارتی عہدیدار نے پاکستان کے دیگر شہروں کے دورے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور امن، ترقی، رابطہ کاری، تجارت اور ٹرانزٹ سمیت مختلف امور پر مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ بھارت کی شرکت پاکستان کی ایک سالہ صدارت کے دوران ایس سی او کی سرگرمیوں میں جاری رہے گی۔انہوں نے 28 سے 30 ستمبر تک اسلام آباد میں منعقدہ ایس سی او کونسل آف نیشنل کوآرڈینیٹرز کے پہلے اجلاس کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی صدارت کے تحت اقدامات اور آئندہ اجلاسوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے وفود نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کے ثقافتی ورثے اور 20 نومبر سے 2 دسمبر تک ہونے والے ایس سی او ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رکن ممالک سے تصدیق کا عمل جاری ہے اور شرکت کی مخصوص تفصیلات فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔ترجمان نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں تاریخی شاہی مسجد کے بعض حصوں کو منہدم کرنے کی کوشش اور اس کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی بھی مذمت کی۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کا نوٹس لے اور بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتی برادریوں اور ان کی مذہبی آزادیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک کیے گئے بحری جہاز ایم ٹی آنر 25 سے متعلق المناک واقعے کے حوالے سے ترجمان نے تصدیق کی کہ بازیابی کی کارروائی کے دوران جاں بحق ہونے والے عملے کے پانچ ارکان میں تین پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔انہوں نے جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کے ناموں سے کی، عملے کے تین دیگر پاکستانی ارکان بھی زخمیوں میں شامل ہیں اور ان کا طبی علاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام طبی سہولیات، جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور زندہ بچ جانے والے پاکستانی عملے کے ارکان کی بحفاظت واپسی کے لیے صومالی حکام اور دیگر متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں مقامی طریقہ کار اور طبی انتظامات سے مشروط طور پر ادیس ابابا کے راستے منتقل کیے جانے کی توقع ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ اور علاقائی امور پر متعدد ممالک کے ساتھ سفارتی روابط بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے اپنے ایرانی، ملائیشین، ترک اور برطانوی ہم منصبوں اور نمائندوں کے ساتھ حالیہ رابطوں کے علاوہ پاکستان فرانس مشترکہ سکیورٹی کمیشن اور پاکستان ڈنمارک دوطرفہ سیاسی مشاورت کا حوالہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ روابط پاکستان کی مسلسل سفارتی رسائی، دوطرفہ شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کی کوششوں اور فعال کثیرالجہتی روابط کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کل جمعہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے کے دوران اپنی مصروفیات کے حوالے سے میڈیا کو بریف کریں گے اور ان مصروفیات سے متعلق مخصوص سوالات کا جواب خود دیں گے۔بریفنگ کے اختتام پر ترجمان نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے تاہم اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور علاقائی تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیحی ذریعہ بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)