جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس
گلگت بلتستان

ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات

ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ
ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ

گلگت۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ جہاں وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسانی حقوق، اعلیٰ تعلیم اور خطے کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ وفد میں ایچ آر سی پی کونسل کے سینئر رکن اور سابق ڈائریکٹر حسین نقی، کونسل کی رکن سعدیہ بخاری اور کونسل کے رکن مظفر حسین شامل تھے۔ وفد کے دیگر ارکان میں کمیشن کے شعبہ ریسرچ اینڈ پبلیکیشن کی سینئر مینیجر ماہین پراچہ، گلگت بلتستان کے ریجنل کوآرڈینیٹر اسرار الدین اسرار اور کمپلینٹ آفیسر ظاہرہ سراج شامل تھیں۔

وفد کی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں جامعہ کے مجموعی انتظامی و تدریسی امور، جاری تعلیمی پروگراموں اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ خطے کے نوجوانوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور ان کی علمی و فکری تربیت کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ملاقات کے دوران فریقین نے خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال، تعلیمی اداروں کے کردار اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انسانی حقوق کے فروغ، شعور کی بیداری اور نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں جامعات کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)