جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس
پنجاب

حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کے کام میں مزید تیزی لائی جائے ،ڈپٹی کمشنر ملتان

ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر محمد فیصل سلیم
ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر محمد فیصل سلیم

ملتان ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر محمد فیصل سلیم کی ہدایت پر تاریخی حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیزی سے جاری ہےجس کا مقصد شہریوں کو خوبصورت ماحول، بہتر سہولیات اور معیاری شہری انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تعمیراتی سرگرمیوں کو دن رات جاری رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے موقع پر سول ورک کی پیشرفت، تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جبکہ متعلقہ حکام نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کے کام میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہونا چاہیے اور عوامی آمدورفت کو ممکنہ حد تک بہتر رکھا جائے۔ ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات اور سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے پر دن رات کام جاری ہے تاکہ اسے جلد مکمل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ حسین آگاہی بازار ملتان کی تاریخی شناخت کا اہم حصہ ہے، اس کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)