بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول کمشنر کالونی کا دورہ کیا سیالکوٹ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تھڑے اور شیڈز ختم کر دئیے گئے ننکانہ صاحب، موڑ کھنڈا میں یوم اساتذہ کے حوالے سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر صحت کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور کارڈیالوجی کا دورہ، طبی و جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کا وطن واپسی پر استقبال سرسید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کیلئے اوریئنٹیشن سیشن کا انعقاد ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا فارن سروس اکیڈمی کا دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا پسرور میں ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول کمشنر کالونی کا دورہ کیا سیالکوٹ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تھڑے اور شیڈز ختم کر دئیے گئے ننکانہ صاحب، موڑ کھنڈا میں یوم اساتذہ کے حوالے سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر صحت کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور کارڈیالوجی کا دورہ، طبی و جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کا وطن واپسی پر استقبال سرسید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کیلئے اوریئنٹیشن سیشن کا انعقاد ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا فارن سروس اکیڈمی کا دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا پسرور میں ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
بلوچستان

بلوچستان سے دہشت گردی کےخاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

میر سرفراز بگٹی
میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقوں میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے پر سکیورٹی فورسزکی شجاعت و بہادری کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں موثر انداز میں جاری ہیں۔

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کا ہلاک ہونا دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم پیش رفت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہیں۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن کے دشمن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)